ہومتازہ ترینوزارت داخلہ کے آڈٹ میں 8 ارب سے زائد کے اعتراضات

وزارت داخلہ کے آڈٹ میں 8 ارب سے زائد کے اعتراضات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2025-26ء جاری کر دی گئی جس میں وزارت داخلہ میں 8 ارب 32 کروڑ روپے کے آڈٹ اعتراضات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذیلی محکموں میں 4 ارب روپے سے زائد کی عدم ریکوری بھی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ پرمٹ اور اسلحہ لائسنسوں کی فیس وصول کرنے میں ناکام رہا۔ بلٹ پروف گاڑیوں کے پرمٹ کی 2 کروڑ 24 لاکھ کی فیس اور جرمانے وصول نہیں کیے گئے، جبکہ 3421 اسلحہ لائسنسوں کی 5 کروڑ 62 لاکھ فیس بھی خزانے میں جمع نہیں ہوئی۔

آڈٹ حکام نے اسلحہ لائسنس کو مینول بک سے مشین ریڈ ایبل نہ کرنے پر بھی اعتراض کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 25 ہزار 516 اسلحہ لائسنس میں 16 ہزار سے زائد ممنوعہ بور کے ہیں اور ان کے اجراء کے ڈیٹا میں خامیاں پائی گئیں۔

وزارت داخلہ کی خریداری میں 2 ارب 58 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔ انٹرنل کنٹرول کے 41 کروڑ روپے سے زائد کے آڈٹ اعتراضات بھی اٹھائے گئے ہیں جبکہ فراڈ اور مالی خوردبرد سے متعلق 29 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں بھی رپورٹ ہوئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں