ہومتازہ ترینغیرملکی خواتین اغوا کیس میں رضا ڈار سمیت ملزمان کے ریمانڈ میں...

غیرملکی خواتین اغوا کیس میں رضا ڈار سمیت ملزمان کے ریمانڈ میں 5 روز توسیع

لاہور (لارڈ میڈیا) کینٹ کہچری لاہور میں دو غیرملکی خواتین کے اغوا اور ریپ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں رضا ڈار سمیت چار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے اختتام پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور مزید شواہد کی برآمدگی کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی ضرورت ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس کو ملزمان سے مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی، لیپ ٹاپ، نقدی اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان شاہد نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکلوں کا مبینہ جرائم سے کوئی تعلق نہیں، یہ معاملہ کرپٹو کرنسی کے تنازع سے متعلق ہے۔

وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

لاہور میں یورپی ممالک ہالینڈ اور سپین سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کے مبینہ اغوا کا واقعہ 29 جون کو پیش آیا تھا اور اس سلسلے میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ایک رشتہ دار سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں