ہومتازہ تریندہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا جنہوں نے ایک خاتون کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کی۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو 15 دہشت گردوں کی ہلاکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے دورۂ ایران میں سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بلوچستان میں زیارت کے مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں دو ایس ایچ او سمیت نو اہلکار شہید اور 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شہباز شریف نے دورۂ ترکیہ کے دوران ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، کان کنی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں