ہومپاکستانوزیراعظم کی سفارتخانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم کی سفارتخانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع کی تلاش تیز کریں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اجلاس میں انہیں روزگار کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افرادی قوت، خصوصاً نوجوانوں کو ہنر، زبانوں کی تربیت اور سرٹیفکیشن فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افرادی قوت باصلاحیت ہے اور عالمی معیار کی تعلیم و رسائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہنرمند افراد کے لیے متعلقہ ممالک کی زبانوں کی تعلیم اور سرٹیفکیشن یقینی بنائی جائے۔ نیووٹیک کے تربیتی اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹی نیشن سینٹرز پر رپورٹ پیش کی جائے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ حب میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں اور بیرون ملک مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے روزگار کے مواقع اور مطلوبہ قابلیت کا ڈیٹا ڈیجیٹل یوتھ حب پر فراہم کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں