تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ وہ ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور ان کے پرزے فروخت نہ کرے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو ترکیہ کو بطور انعام جدید فوجی ٹیکنالوجی نہیں دینی چاہئے کیونکہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان اسرائیل کی تباہی چاہتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ اختلافات کی تردید کی اور کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان کچھ معاملات پر اختلاف رائے ہے، تاہم بیشتر معاملات پر ان کی سوچ ایک جیسی ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں۔


