ہومتازہ ترینحکومت مالک کی مرضی کے بغیر جائیداد لے سکتی ہے۔ سپریم کورٹ

حکومت مالک کی مرضی کے بغیر جائیداد لے سکتی ہے۔ سپریم کورٹ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت زمین کے مالک کی رضامندی کے بغیر بھی جائیداد زبردستی لے سکتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں زمین لینا ریاست کا اختیار ہے، تاہم یہ اختیار مطلق نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت کے اس طاقت ور اختیار اور بنیادی حقوق کے مابین توازن رکھنے کے لیے آئین کا آرٹیکل 23 اور 24 اسے ریگولیٹ کرتے ہیں۔ جائیداد کے مالک کو مکمل مالی انصاف دیا جانا ضروری ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ زمین کی قیمت کا تعین صرف سرکاری ریٹ سے نہیں بلکہ مارکیٹ ویلیو، ممکنہ استعمال اور مستقبل کی ترقی کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے صوابی اراضی معاوضہ کیس میں خیبرپختونخوا حکومت کی تمام اپیلیں مسترد کر دیں جو نہر منصوبے کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے سے متعلق تھیں۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو درست قرار دیتے ہوئے زمین مالکان کے حق میں فیصلے برقرار رکھے۔ عدالت نے کہا کہ ریاست عوامی مفاد میں زمین حاصل کر سکتی ہے، مگر مناسب معاوضہ دینا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں