کراچی (لارڈ میڈیا) اداکارہ اور ہدایتکارہ امینا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صرف 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس امتحان پاس کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تب انہیں سی ایس ایس کی تیاری کے لئے صرف 4 دن ملے۔ امینا خان نے کہا کہ انہوں نے 8 پرچے دیے اور کامیابی سے امتحان پاس کیا، مگر سرکاری ملازمت اختیار نہیں کی۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان بھی کسی ڈرامے میں دیا ہو گا، جبکہ دوسرے صارف نے نشاندہی کی کہ سی ایس ایس میں 8 نہیں بلکہ 12 پرچے ہوتے ہیں۔


