کوئٹہ (لارڈ میڈیا) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے خلاف ائیرپورٹ روڈ پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سڑک بلاک کر دی۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کے بعد علاقے کا دورہ کر کے کلی بابری میں قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور مشترکہ سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقامی قبائلی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔


