ہومتازہ ترینگوگل میپس میں کھانا آرڈر کرنے کا نیا فیچر متعارف

گوگل میپس میں کھانا آرڈر کرنے کا نیا فیچر متعارف

کیلی فورنیا (لارڈ میڈیا): گوگل میپس میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو صارفین کو کھانا آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل میپس کے نئے ورژن میں ایسا کوڈ ملا ہے جس سے صارفین سفر کے دوران بھی کھانا آرڈر کرسکیں گے۔

یہ فیچر گوگل میپس کے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچر ‘آسک میپس’ سے منسلک ہوگا، جس کے ذریعے صارفین مقامات کے بارے میں بات چیت کر سکیں گے۔ رپورٹ میں ان بٹنوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو فوڈ آرڈر فیچر کی تیاری کے اشارے دیتے ہیں۔

گوگل نے کچھ ہفتے قبل ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ جلد ہی میپس میں فوڈ آرڈر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ کوڈ میں ڈرائیو اپ سروس کا حوالہ بھی شامل ہے جس سے صارفین آرڈر شدہ فوڈ وصول کر سکیں گے۔

تاہم، یہ فیچر کب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں