ہومتازہ ترینکافی پینے سے جگر کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے،...

کافی پینے سے جگر کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق

لندن (لارڈ میڈیا) کافی پینے کی عادت نہ صرف ذہنی مستعدی بلکہ جگر کے سنگین امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق کافی جگر کے کینسر اور جگر کے دیگر امراض کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔

جرنل کلینیکل گیسٹروانٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد شامل تھے، جو 2006 سے 2010 کے دوران تحقیق میں شامل ہوئے۔ ان کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں۔

تحقیق کے آغاز میں یہ افراد جگر کے امراض یا کینسر سے محفوظ تھے۔ ان سے کافی پینے کی تفصیلات حاصل کی گئیں اور ان کی صحت کا جائزہ 13 سال تک لیا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ روزانہ 5 یا اس سے زائد کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے ٹشوز کی سختی، جگر کے کینسر اور جگر کے امراض سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

روزانہ ایک سے 4 کپ کافی پینے سے بھی جگر کے امراض کا خطرہ کسی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ محققین کے مطابق کافی میں موجود مرکبات جگر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کم کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں