تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹے مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای نے شرکت کی، جبکہ بیٹے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث غیر حاضر رہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں منعقدہ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جن میں ایرانی عوام، اعلیٰ حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور مختلف ممالک کے نمائندے شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے بیٹوں کو دیگر سوگواران کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ پاسداران انقلاب کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی بھی تقریب میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر موجودگی کی وجہ سکیورٹی خدشات تھے، ان کی عوامی موجودگی محدود رکھی گئی۔
ایران میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گی، مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات بھی منعقد ہو رہی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی وفود کی موجودگی اور ایرانی قیادت کی شرکت کو خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


