ہومپاکستاننوشہرہ پولیس کی قیادت پہلی بار خاتون ڈی پی او کے سپرد

نوشہرہ پولیس کی قیادت پہلی بار خاتون ڈی پی او کے سپرد

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

سونیا شمروز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سے ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا اور انہوں نے نوشہرہ کی پہلی خاتون ڈی پی او کا چارج سنھبال لیا ہے۔

سونیا شمروز برطانیہ سے کریمنالوجی میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں اور ایشیا کی اعلیٰ خاتون آفیسر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں