ہومانٹرنیشنلغزہ میں 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 16 فلسطینی شہید، 20...

غزہ میں 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 16 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

غزہ (لارڈ میڈیا): غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ 9 افراد کی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی گئیں۔

ان حملوں میں 20 سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں تباہ شدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں لیکن بھاری ملبے اور محدود وسائل کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق بجلی کی بندش اور طبی سامان کی قلت کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی دشوار ہو رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیاں حماس کے عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے جاری ہیں، جبکہ اقوام متحدہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں