ہومانٹرٹینمنٹٹیلر سوئفٹ کی شادی، وائٹ ہاؤس کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

ٹیلر سوئفٹ کی شادی، وائٹ ہاؤس کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

نیویارک (لارڈ میڈیا) : معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ساتھ شادی کرلی۔ شادی کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا جو وائرل ہوگیا۔

نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلایا گیا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ دونوں نے جمعے کی شام شادی کی۔

بعد ازاں امریکی صدارتی آفس وائٹ ہاؤس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی۔ یہ تصویر درحقیقت میڈیسن اسکوائر گارڈن پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھی جس میں الفاظ کو تبدیل کرکے ‘ٹرمپ آپ کا صدر ہے’ لکھا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شاہانہ تقریب پر تقریباً 20 ملین ڈالر یعنی 5.68 ارب روپے خرچ ہوئے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ مجھے ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں