ہومپاکستانڈیرہ بگٹی میں دو گروہوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں دو گروہوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی (لارڈ میڈیا) : ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں میں لین دین پر تنازع پیدا ہوا جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتے دار ہیں اور معاملہ مزید بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں