ہومانٹرنیشنلیورپ میں شدید گرمی سے 4 ہزار افراد جان بحق

یورپ میں شدید گرمی سے 4 ہزار افراد جان بحق

یورپ (لارڈ میڈیا) یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق مختلف ممالک میں گرمی کی شدت کی وجہ سے اموات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

فرانس میں گزشتہ ہفتے تقریباً 80 سال بعد بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ہزار 25 افراد جاں بحق ہوئے۔ فرانسیسی وزیر صحت نے ان اموات کی تصدیق کی ہے۔

اسپین میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی، جہاں کارلوس ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جون میں 1 ہزار 28 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نیدرلینڈز میں 22 سے 28 جون کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر 480 افراد جاں بحق ہوئے۔

بیلجیئم میں 18 سے 29 جون کے درمیان 1,200 سے زائد اموات رجسٹر کی گئیں۔ برطانیہ میں بھی شدید گرمی جاری ہے اور بعض علاقوں میں تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یورپ بھر میں غیر معمولی موسمی شدت اور طویل ہیٹ ویوز صحت عامہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں