ہومتازہ ترینایران نے آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی نقل و حرکت پر...

ایران نے آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی نقل و حرکت پر سخت وارننگ جاری کردی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے غیر ملکی فورسز کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی نقل و حرکت سے خبردار کیا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے مزید بیان دیا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے اور بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں