ہومتازہ ترینپہلے اپنے ملک کی غذائی صورتحال پر توجہ دیں، سپیکر محمد قالیباف...

پہلے اپنے ملک کی غذائی صورتحال پر توجہ دیں، سپیکر محمد قالیباف کا ٹرمپ کو مشورہ،

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی غذائی صورتحال پر دیے گئے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ قالیباف نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ مستقبل میں ایران اپنی زرعی ضروریات کے لیے امریکہ سے خوراک خریدے گا۔

ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو مکئی، گندم اور سویا بین کی ضرورت ہے، جو صرف امریکی کسان فراہم کریں گے۔ اس پر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنزیہ انداز میں کہا کہ امریکہ کے چار کروڑ سے زائد شہری فوڈ اسٹیمپس پر گزارا کر رہے ہیں، اور ٹرمپ دوسرے ملک کو بھوکا قرار دے رہے ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، بلکہ اپنی ہی صورتحال کا عکس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے وسائل اور فیصلے اس کے اپنے ہیں اور بہتر ہوگا کہ ٹرمپ اپنے ملک میں غذائی قلت کے مسائل پر توجہ دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں