تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے امام خمینی مصلیٰ میں سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین جولائی کو بین الاقوامی خراجِ عقیدت کی تقریب میں دنیا کے مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔
آج صبح مقامی وقت کے مطابق چھ بجے دروازے کھولے گئے ہیں اور پانچ جولائی کو رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔ مرکزی نماز جنازہ پانچ جولائی کی صبح ہوگی جبکہ چھ جولائی کو تہران میں جنازے کا جلوس ہوگا۔
خامنہ ای کے علاوہ ان کی صاحبزادی بشریٰ حسینی خامنہ ای، بہو زہرا حداد عادل، داماد مصباح الہدیٰ باقری اور ننھی نواسی زہرا محمدی کے تابوت بھی سوگواروں کے سامنے رکھے گئے ہیں۔
ایران کے مذہبی مرکز قم میں چھ جولائی کو تقریب کے دوران ایک سینئر عالمِ دین جمکران مسجد میں نماز کی امامت کریں گے۔
عراق میں ایران کے ثقافتی اتاشی کے مطابق سات جولائی کو میت نجف پہنچے گی، آٹھ جولائی کو نجف اور کربلا میں جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے۔ نو جولائی کو علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں امام رضا کے مزار پر ہوگی۔


