ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے لیے 11 وکلا نامزد

لاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے لیے 11 وکلا نامزد

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10 خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 11 سینئر اور قابل وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت تمام ارکان سے 4 جولائی تک نام طلب کیے تھے۔

چیف جسٹس نے پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور شفاف کردار رکھنے والے وکلا کی فہرست کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔ تجویز کردہ ناموں میں پراسکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نہنگ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ، سینئر ایڈووکیٹ منور دوگل، سینئر ایڈووکیٹ شیریں عمران شامل ہیں۔

سینئر ایڈووکیٹ کاشف رجوانہ، سینئر ایڈووکیٹ محمد اجمل، سینئر ایڈووکیٹ عثمان جی راشد چیمہ، سینئر ایڈووکیٹ خالد ابن عزیز اور سینئر ایڈووکیٹ عامر عجم کے نام بھی جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن ان ناموں پر غور کے بعد حتمی سفارشات مرتب کرے گا، جبکہ منظوری کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10 خالی آسامیوں پر تقرری کا عمل مکمل ہو سکے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں