شمالی وزیرستان (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں 4 اور 5 جولائی کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ خان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی کے اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔


