ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کی درخواست پر اتھارٹی کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کی درخواست پر اتھارٹی کو نوٹس

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے خلاف درخواست پر ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی 2012 کے قانون کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس قانون کے تحت نجی اسکولز کو 10 فیصد ضرورت مند طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرنی ہوتی ہے۔

پرائیویٹ اسکولز کے وکیل نے عدالت کے سامنے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ یا کوٹہ فراہم نہیں کیا جا رہا، جبکہ جولائی سے پہلے فری تعلیم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفت تعلیم کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایسے حالات میں نجی اسکولز بند ہونے کا خطرہ ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اگر ایک کلاس میں 18 بچے پڑھ سکتے ہیں تو دو بچوں کے فری تعلیم دینے میں کیا مسئلہ ہے۔ عدالت نے ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو تین اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں