ہومانٹرنیشنلسکھ تنظیم کا واہگہ بارڈر تجارت اور مذہبی یاترا کے لیے کھولنے...

سکھ تنظیم کا واہگہ بارڈر تجارت اور مذہبی یاترا کے لیے کھولنے کا مطالبہ

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی سکھ تنظیم دل خالصہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کرتارپور صاحب راہداری کے ساتھ واہگہ۔ اٹاری سرحد کو تجارت اور مذہبی یاترا کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق بھارت اور پاکستان کی 116 ممتاز شخصیات نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مذاکرات کی بحالی، تجارت اور سفری روابط کے فروغ کی اپیل کی ہے۔

مشترکہ خط پر جموں و کشمیر کے اعتدال پسند علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق، دو سابق وزرائے اعلیٰ اور بھارتی خفیہ ادارے "را” کے سابق سربراہ سمیت متعدد شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔ دل خالصہ کے رہنما کنور پال سنگھ نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے ساتھ واہگہ سرحد بھی مذہبی یاترا اور تجارت کے لیے کھولنی چاہیے، جس سے دونوں ممالک کے عوامی روابط مضبوط ہوں گے۔

بیان کے مطابق مشترکہ خط میں جموں و کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کی بحالی، عسکری موجودگی میں کمی اور کشیدگی کم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ دل خالصہ نے پاکستان کے کردار کو عالمی امن کے لیے سراہا اور بھارت کو عملی اقدامات کی اپیل کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن کا راستہ ہموار ہو سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں