بیجنگ (شِنہوا) ایک تھنک ٹینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی تعمیر سے متعلق شی جن پھنگ کے نظریات دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کے لئے جماعتی نظم و نسق کا ایک نیا طریقہ کار پیش کرتا ہے۔
"پارٹی کی تعمیر سے متعلق شی جن پھنگ کے نظریات کی عصری خصوصیات اور عالمی اہمیت” کے عنوان سے یہ رپورٹ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول (قومی اکیڈمی برائے نظم ونسق) کے اعلیٰ قومی سطح کے تھنک ٹینک اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے اعلیٰ سطح کے قومی تھنک ٹینک نے مشترکہ طور پر جاری کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی سیاسی جماعتیں عوامی اعتماد کے بحران کا سامنا کر رہی ہیں، ایسے میں یہ نظریہ جو پارٹی اور عوام کے تعلقات کے ایک صدی پر محیط تجربے اور دانش پر مبنی ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنی نظم ونسق کی بنیادیں مضبوط بنانے اور عوامی حمایت میں کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک چینی حل فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سی پی سی کا تنظیمی نظام بھی قابل توجہ ہے جو جماعت کی مرکزی قیادت کے تحت اس کی سیاسی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتا ہے۔ بعض ممالک نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے سی پی سی کے تجربات سے استفادہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ سی پی سی نے اختیارات کی نگرانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنے کے نظام کو بہتر بنایا ہے، جس سے سیاسی جماعتوں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نئی بصیرت حاصل ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے فائدے کے لئے دوسرے کے نقصان کی سوچ کو مسترد کرتے ہوئے سی پی سی دنیا کے ساتھ بین الجماعتی تعلقات کی ایک نئی طرز بھی متعارف کرا رہی ہے۔


