ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان...

وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 8 جولائی کو سماعت کرے گا اور عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سہیل سلطان نے اسپیکر ریفرنس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن ان کے خلاف انتخابات سے قبل سرکاری ملازم ہونے کے ریفرنس پر کارروائی کر رہا تھا، تاہم آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے۔

سہیل سلطان عام انتخابات میں حصہ لینے سے قبل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے پی تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں