ہومپاکستانجیل اصلاحات سے نظام انصاف میں بہتری آئے گی، اعظم نذیر تارڑ

جیل اصلاحات سے نظام انصاف میں بہتری آئے گی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل اور عدالتی نظام میں اصلاحات سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کیلئے صحت، تعلیم اور فنی تربیت کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عالمی تقاضوں کے مطابق قیدیوں کے حقوق کو شفاف طریقے سے ڈیلیور کیا جارہا ہے اور نظام انصاف میں احتساب کو بروقت اور شفاف طریقے سے یقینی بنا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں