ہومانٹرنیشنلرام مندر بدعنوانی کیس میں مودی حکومت اور آر ایس ایس پر...

رام مندر بدعنوانی کیس میں مودی حکومت اور آر ایس ایس پر سنگین الزامات عائد

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں رام مندر سے متعلق بدعنوانی کی تحقیقات میں مودی حکومت اور آر ایس ایس کا سیاسی گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے۔ عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق مندر کو ملنے والے نقد رقم، سونا اور چاندی کے زیورات کی صورت میں عطیات میں کرپشن کی گئی ہے، جن کی مالیت ماہانہ تقریباً 40 ملین سے 100 ملین روپے تک بتائی گئی ہے۔

بھارتی تجزیہ نگار ایم کے وینو نے کہا ہے کہ رام مندر سے عوام کے دیے گئے عطیات سیاسی اور آر ایس ایس کے خزانوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔

بھارتی جریدہ دی وائر نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد رام مندر میگا فراڈ کیس کو آر ایس ایس کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن رام گوپال یادیو نے رام مندر میں کم از کم 20 ہزار کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے۔

چوری میں ملوث ٹرسٹ میں مودی حکومت کے نامزد افراد، ویشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس کے نمائندے شامل ہیں، جنہوں نے مالی بے ضابطگیوں کا ماحول بنا کر مذہب اور حکومت کے درمیان فرق ختم کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں