تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا جسد خاکی تہران کے امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس کے بعد جسد خاکی کو قم، نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔ بعد ازاں مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم کابینہ کے اہم وزرا کے ہمراہ ایران جا رہے ہیں تاکہ نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں۔
ایرانی حکومت نے 6 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 8 جولائی کو یومِ سوگ منایا جائے گا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ حملے میں ان کی بہو بھی شہید ہوئی تھیں۔


