ہومانٹرٹینمنٹپاکستانی مداحوں کی مہمان نوازی نے میرا دل جیت لیا، عمران ہاشمی

پاکستانی مداحوں کی مہمان نوازی نے میرا دل جیت لیا، عمران ہاشمی

لاہور (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کا دورہ ان کے لیے ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔ انہوں نے بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ‘آوارہ پن’ کی ریلیز کے موقع پر مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے جہاں مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ عمران ہاشمی نے کہا کہ پاکستانیوں کی محبت اور بہترین مہمان نوازی نے انہیں حیران کر دیا تھا۔

عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندی فلموں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور لوگ بھارتی فلموں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے فلم ‘جنت’ کے دوران پیش آنے والے ہجوم کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مداحوں کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں ان کی فلموں کو بے پناہ پذیرائی حاصل رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں