ہومتازہ ترینروزانہ چہل قدمی ڈیمینشیا کا خطرہ 51 فیصد تک کم کر سکتی...

روزانہ چہل قدمی ڈیمینشیا کا خطرہ 51 فیصد تک کم کر سکتی ہے، تحقیق

شہر (لارڈ میڈیا): دماغی صحت کی بہتری کے لئے چہل قدمی کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، روزانہ 9800 قدم چلنے سے ڈیمینشیا کے خطرے میں 51 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ جاما جرنل میں شائع تحقیق میں 78 ہزار سے زائد افراد کی طرز زندگی کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ 3800 قدم چل کر بھی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ڈیمینشیا کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ محققین نے مشورہ دیا کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

محققین نے کہا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ چہل قدمی کی رفتار میں کمی دماغی تنزلی کا عندیہ ہو سکتی ہے۔ اگر چلتے وقت گرنے یا سانس پھولنے کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

مزید کہا گیا کہ چہل قدمی کی عادت دماغی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ معمر افراد اگر چہل قدمی کو معمول بنا لیں تو ان کی دماغی صحت میں بہتری آ سکتی ہے اور وقت کے ساتھ قدموں کی تعداد بڑھا کر مزید فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں