ہومانٹرنیشنلبھارت میں مسلم خواتین آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنائی جا رہی...

بھارت میں مسلم خواتین آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنائی جا رہی ہیں، رپورٹ

بھارت (لارڈ میڈیا): عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف بڑھتی نفرت اور توہین آمیز رویے کو بے نقاب کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہندوتوا نظریے کے زیر اثر بھارت میں مسلم خواتین کو کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اور نفرت انگیز مہمات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مصنوعی ذہانت کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویر اور گمراہ کن پروپیگنڈا تیار کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کو غیر اخلاقی مناظر میں پیش کرنے کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

مئی 2023 سے مئی 2025 تک 1300 ہزار ویڈیوز تیار کی گئی ہیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا ہے۔ سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ نے کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بھارتی معاشرے میں مسلم خواتین کے خلاف بنائی گئی نازیبا ویڈیوز کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار سمیر نے کہا کہ مسلم خواتین کی مرضی کے بغیر بنائی گئی ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت سے تبدیل کر کے ایسا پیش کیا جاتا ہے جیسے وہ غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں