ہومتازہ ترینفالج کے خطرے سے بچاؤ میں مددگار 8 غذائیں

فالج کے خطرے سے بچاؤ میں مددگار 8 غذائیں

شہر (لارڈ میڈیا): فالج ایک خطرناک بیماری ہے جس کا فوری علاج نہ ہونے پر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ فالج کی دو اقسام ہیں: برین ہیمرج، جس میں دماغی شریان پھٹ جاتی ہے، اور دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بلاک ہو جاتی ہے۔ فالج کا خطرہ عمر، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور ہائی کولیسٹرول سے بڑھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں فالج سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور ساگ فالج کا خطرہ کم کرتی ہیں۔ ان میں موجود نائٹریٹ خون کے بہاؤ اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی موجودگی ورم کم کرتی ہے اور دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے سے فالج اور امراض قلب سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ترش پھل جیسے مالٹے وٹامنز اور منرلز کا اچھا ذریعہ ہیں اور ان میں موجود فلیونوئڈز اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔

مچھلی کے گوشت میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خون کا بہاؤ بہتر بناتی ہے اور ورم کو کم کرتی ہے۔

دہی کیلشیئم، پوٹاشیم اور پروبائیوٹیکس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو دل کی صحت کے لیے اہم ہیں۔

زیتون کے تیل کے استعمال سے بھی فالج اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

سیب اور کیلے میں موجود غذائی اجزا بلڈ پریشر کو مستحکم رکھتے ہیں جس سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں