ہوماہم ترینوزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی...

وزیر اعظم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تہران روانہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر تہران روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود ہیں۔

وزیر اعظم تہران میں قیام کے دوران ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کریں گے اور اس غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

ایران کے دورے کے بعد وزیر اعظم استنبول روانہ ہوں گے جہاں وہ ترکی کا دوطرفہ دورہ شروع کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں