ہومانٹرنیشنلامریکی دباؤ کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے نہ رک سکے

امریکی دباؤ کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے نہ رک سکے

غزہ (لارڈ میڈیا): اسرائیلی فورسز کے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، جنگ بندی اور امریکی دباؤ کے باوجود غزہ میں فضائی حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ خان یونس اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ڈرون حملوں سے گاڑیاں نشانہ بنائیں گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، بے گھر افراد کے خیموں پر گولہ باری سے بھی متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ہسپتال حکام نے بتایا ہے کہ خان یونس میں بمباری سے 2 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں