ہومانٹرنیشنلبھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں میں مصروف ہے، سکیورٹی ذرائع

بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں میں مصروف ہے، سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے، بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے اور ہندوتوا نظریے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں محصور ہیں جہاں ہر 7 سے 8 فرد پر ایک فوجی اہلکار تعینات ہے۔ بھارت آزادی کی تحریکوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کا نام لے کر مختلف فالس فلیگ کا ڈھونگ رچاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہیں جبکہ اکھنڈ بھارت کا خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت کا شائنگ انڈیا نعرہ محض ایک ڈھکوسلا ہے، جو بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دنیا کا اگلا بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت میں پائی جانے والی تفریق اور اقلیتوں پر ظلم و ستم مزید تقسیم کا سبب بن سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں