ہومپاکستانایف بی آر کی تاریخی ریونیو وصولی قومی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز...

ایف بی آر کی تاریخی ریونیو وصولی قومی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مالی سال 2025-26 کے لیے تاریخی ریونیو ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی، جسے قومی معیشت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کی پوری ٹیم اور چیئرمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال 600 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی نے برآمدات کے فروغ میں مدد کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایف بی آر رواں مالی سال 15 کھرب روپے سے زائد محصولات کا ہدف بھی حاصل کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز میں اچھی شہرت کے حامل افسران تعینات کیے گئے ہیں اور ادارے میں جاری اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس دہندگان اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کا نیا آپریٹنگ ماڈل مکمل طور پر ڈیجیٹل اور فیس لیس ٹیکس نظام پر مبنی ہوگا جس سے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

ملاقات کے دوران ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو مختلف علاقوں کی فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے جون 2026 میں 528 ارب روپے جبکہ لاہور نے 261 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں