ہومانٹرنیشنلوینزویلا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد...

وینزویلا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2,595 ہو گئی

کاراکس (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2,595 ہو گئی ہے جبکہ 38 ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈیلسی روڈریگز نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حکومت نے امدادی سرگرمیاں ختم نہیں کیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لاگویرا میں سرکاری عمارتوں کے گرنے سے متعدد علاقائی حکام بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں، اور ملک بھر میں 189 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعمیر نو کیلئے آئی ایم ایف کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، جو گھروں، بنیادی ڈھانچے اور دیگر متاثرہ تنصیبات کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے وینزویلا کو مالی امداد اور قرض کی پیشکش بھی کی ہے۔

حکام کے مطابق لاپتا افراد کی سرکاری تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم غیر سرکاری آن لائن فہرستوں میں تقریباً 38 ہزار 500 افراد لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں