ہومپاکستانلاہور میں مبینہ طور پر اغوا شدہ دو غیرملکی خواتین بازیاب، 4...

لاہور میں مبینہ طور پر اغوا شدہ دو غیرملکی خواتین بازیاب، 4 ملزمان گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور سے اغوا کی گئی ہالینڈ اور وینزویلا کی دو خواتین کو پولیس نے بازیاب کرالیا جبکہ اغوا، زیادتی اور تاوان کے الزام میں چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم رضا ڈار نے سنگاپور میں کاروباری شراکت دار ہونے کی حیثیت سے خواتین کو مزید رقم انویسٹ کرنے کے بہانے پاکستان بلا لیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔

خواتین نے اپنے اہلخانہ سے رابطہ کیا تو معاملہ پولیس تک پہنچا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو گھنٹے میں خواتین کو بازیاب کرایا۔ بازیاب خواتین کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ان کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں