ہومپاکستانایف آئی ایچ کی تمام توجہ اب ہاکی ورلڈ کپ پر، طیب...

ایف آئی ایچ کی تمام توجہ اب ہاکی ورلڈ کپ پر، طیب اکرام

دہلی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ اب ہماری توجہ ایف آئی ایچ کیلنڈر کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ پر مرکوز ہوگئی ہے۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے پرو ہاکی لیگ میں شریک ممالک کا دو روزہ اجلاس ہوا، جس میں اجلاس کو بہت متاثر کن اور نتیجہ خیز قرار دیا گیا۔

طیب اکرام نے آئی او سی کے فٹ فار دی فیوچر پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کھیل کے وقار کو بلند کرنے میں ہر قومی ایسوسی ایشنز کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے سے آئی او سی کے طویل مدتی ویژن میں ہاکی کے تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

طیب اکرام نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے زبردست سیزن اور نیشنز کپ ٹورنامنٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ہماری توجہ ورلڈکپ پر ہے، جس کے آغاز میں پچاس دن سے بھی کم وقت باقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں خواتین اور مردوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مل رہا ہے اور ورلڈکپ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ایف آئی ایچ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس طاہر زمان نے کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں