ہومپاکستانپاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر بھارت کو سخت پیغام

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر بھارت کو سخت پیغام

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنا یا اس سے پیچھے ہٹنے کی کوشش عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کی کوئی بھی کوشش خطے کے امن کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی کی کوشش غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ایران اور ترکی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل ایران روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول جائیں گے۔

ترجمان نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں، جن میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے اور حالیہ واقعات کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کی عالمی کامیابیوں میں دفتر خارجہ نے اعلان کیا کہ پاکستان ‘انٹرنیشنل اولیو کونسل’ کا مستقل رکن بن گیا ہے، جس سے زیتون کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو 753 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے، جو مکمل تصدیق شدہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں