ہومانٹرنیشنلچلی میں دنیا کا طاقتور ترین ڈیجیٹل کیمرہ نصب

چلی میں دنیا کا طاقتور ترین ڈیجیٹل کیمرہ نصب

چلی (لارڈ میڈیا): سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل کیمرہ تیار کر لیا ہے، جسے چلی کے بلند پہاڑ پر واقع ویرا سی روبن آبزرویٹری میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ اگلے دس برس تک جنوبی آسمان کا مسلسل مشاہدہ کرے گا اور ہر رات سینکڑوں تصاویر لے گا۔

اس کیمرے کی مدد سے سائنسدان اربوں ستاروں اور کہکشاؤں کا نیا نقشہ بنا سکیں گے۔ اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بہت مدہم ستاروں اور سیاروں کو بھی واضح طور پر دکھا سکے گا۔

ویرا سی روبن آبزرویٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر فل مارشل نے کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدان اس کیمرے سے حاصل ہونے والی معلومات پر کام کریں گے اور کائنات کا مطالعہ کریں گے۔

پچھلے سال کیمرے نے کچھ آزمائشی تصاویر بھیجی تھیں، جن میں زمین سے ہزاروں نوری سال دور موجود نیبیولا کی تصاویر شامل تھیں۔ سائنسدانوں نے آلات کو مزید بہتر بنا کر 10 سالہ سائنسی سروے کے لیے تیار کر لیا ہے۔

یہ منصوبہ امریکی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن اور امریکی محکمہ توانائی کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ کیمرہ ڈارک میٹر اور دیگر پراسرار طاقتوں کے رازوں سے پردہ اٹھائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں