ہومانٹرنیشنلایران کی امریکا اور اسرائیل کو کھلی وارننگ، حملہ ہوا تو بھرپور...

ایران کی امریکا اور اسرائیل کو کھلی وارننگ، حملہ ہوا تو بھرپور جواب ملے گا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے یا جارحیت کی صورت میں فوری اور شدید ردعمل دیا جائے گا۔ یہ وارننگ خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے دوران سامنے آئی ہے۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف غلط اندازے لگانے سے گریز کریں اور کسی بھی خطرے کی صورت میں جوابی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسی نوعیت کا سخت بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایران کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری جواب دے گا۔ یہ بیان اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کے بعد سامنے آیا۔

سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریبات کے لیے خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور ان کی تدفین مشہد میں 9 جولائی کو ہوگی۔ اس دوران ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے تہران اور مشہد سمیت کئی شہروں کی فضائی حدود میں عارضی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں