لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے لائیو ویڈیو میں اپنی اہلیہ زینب علی کو طلاق دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ ویڈیو میں حیدرآبادی کو اپنی بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ زینب کا کہنا ہے کہ ان پر جسمانی تشدد کیا گیا۔
طلاق کے بعد زینب علی نے روتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شوہر علی حیدرآبادی پر تین سال سے جسمانی و ذہنی تشدد کا الزام لگایا اور ان کی انگلی ٹوٹنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ سے مدد کی اپیل کی۔
علی حیدرآبادی نے ایک ویڈیو بیان میں قرآن پاک اٹھا کر الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی بیوی کی ہر خواہش پوری کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے انہیں گھر سے نکالنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا۔
زینب علی نے علی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طلاق 27 فروری 2026 کو ہو چکی تھی اور شوہر نے انہیں باندی بنا کر رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی نے جھوٹ بولنے کے لیے قرآن پاک کا سہارا لیا۔
زینب کا کہنا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی دھمکیاں دی جاتی تھیں اور ان کی زندگی تباہ کرنے کی سازش کی گئی۔ ان کے مطابق، علی نے صرف ویوز حاصل کرنے کے لئے یہ سب کیا۔


