ہومتازہ تریناوگرا کا ایل پی جی قیمتوں پر کریک ڈاؤن، 6 پلانٹس سیل

اوگرا کا ایل پی جی قیمتوں پر کریک ڈاؤن، 6 پلانٹس سیل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں تاکہ صارفین کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

راولپنڈی میں نوٹیفائیڈ قیمت سے زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے پر چھ ایل پی جی پلانٹس سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں، پلانٹس اور ڈیلرز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی اور ملک بھر میں نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان اوگرا نے خبردار کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں، پلانٹس اور ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کہیں ایل پی جی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کی جا رہی ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ہو سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں