ہومتازہ ترینفیفا ورلڈ کپ امریکی ایئرپورٹس پر ٹیموں کی سخت تلاشی، سوالات اٹھ...

فیفا ورلڈ کپ امریکی ایئرپورٹس پر ٹیموں کی سخت تلاشی، سوالات اٹھ گئے

امریکا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکی ایئرپورٹس پر مختلف ٹیموں کی سخت تلاشی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ امریکا کے مختلف ایئرپورٹس پر سینیگال، ازبکستان اور جرمنی کی ٹیموں کو سخت تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑا۔

عراق اور ایران کی ٹیموں کو بھی امیگریشن مسائل کا سامنا کرنا پڑا، بعض کھلاڑیوں کو گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے عمل سے گزرنا پڑا جبکہ سپورٹ اسٹاف کے کئی ممبران کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

سینیگال ٹیم کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ کے رن وے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانچ پڑتال کا سامنا کرتے دیکھا گیا۔

ازبکستان کی ٹیم کو نیدرلینڈز کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے پہنچنے پر سراغ رساں کتوں اور جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے تلاشی لی گئی۔

جرمنی کی ٹیم بھی امریکی امیگریشن حکام کی سخت سیکیورٹی جانچ سے نہ بچ سکی اور ٹورنٹو روانگی کے دوران سخت سیکیورٹی مراحل سے گزری۔

ارجنٹائن کی چیمپیئن ٹیم کو بھی جرمنی کی طرح سخت تلاشی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیونل میسی اس صورتحال میں پہلے حیران ہوئے لیکن پھر ہنسنے لگے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے میسی کے تلاشی کے عمل پر حیرت کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں