اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔


