ہومتازہ تریننئے مالی سال کے آغاز پر پیٹرول، ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی میں...

نئے مالی سال کے آغاز پر پیٹرول، ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی میں اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔

اسی کے ساتھ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کمی بھی کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں