ہومپاکستانلاہور ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، باپ سمیت 3 مسافر...

لاہور ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، باپ سمیت 3 مسافر گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر پرواز نمبر PA-468 کے ذریعے لاہور سے باکو جا رہے تھے۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

ویری فکیشن کے دوران مسافروں کے پاس سے البانیا کے ویزے اور سربیا سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے۔ مزید برآں، ان کے موبائل فونز سے مشتبہ ٹریول ایجنٹس سے رابطوں کے ثبوت بھی ملے۔

ابتدائی تفتیش میں مسافروں نے اعتراف کیا کہ ایک ایجنٹ نے انہیں غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے سربیا اور آذربائیجان کا روٹ تیار کیا تھا۔ مسافروں کے مطابق ایجنٹ نے فی مسافر 40 لاکھ روپے میں اٹلی اسمگل کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جبکہ فی مسافر 34 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تینوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں