سیٹل (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں بیلجیئم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے سینیگال کو ہرایا۔ مقررہ اور اضافی وقت کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں۔
تاہم بیلجیئم کی جانب سے فیصلہ کن گول اضافی وقت کے آخری لمحات میں ٹیلی مینس نے پنالٹی کک پر بنایا۔ یوں بیلجیئم نے سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔


