ہومانٹرنیشنلامریکا کا مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانہ بنانے کا فیصلہ

امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانہ بنانے کا فیصلہ

یروشلم (لارڈ میڈیا): امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانہ تعمیر کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اور اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈئین سار نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب کے دوران مائیک ہکابی نے کہا کہ امریکا یروشلم کو یہودی عوام کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے اور یہاں ایک مستقل سفارتی کمپلیکس تعمیر ہوگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی علامت قرار دیا۔ امریکی سفارت خانہ جنوبی مقبوضہ بیت المقدس میں ایلنبی کمپاؤنڈ میں تعمیر ہوگا۔

اسرائیلی حقوق کی تنظیم عدالہ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے تاریخی ناانصافی قرار دیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان متنازع شہر ہے جہاں فلسطینی مشرقی یروشلم کو مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر 2017 میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں